آزردہ خاطر
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - رنجیدہ، غمگین، ملول، مایوس؛ ناراض۔ فغاں ہے شیوۂ آزردہ خاطراں اے دل اثر نہیں نہ سہی چپ تری زباں کیوں ہو ( ترانہ وحشت، ١٩٥٠ء، ٢١٨ )
اشتقاق
فارسی زبان میں مصدر 'آزردن' سے مشتق صیغہ حالیہ تمام 'آزردہ' کے ساتھ عربی اسم 'خاطر' لگنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٠٢ء میں "خرد افروز" میں مستعمل ملتا ہے۔